امریکی معاشی پابندیاں عالمی تجارت میں مداخلت ہیں : ایران

 

 

 

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کے خلاف غیرقانونی معاشی جنگ ہیں، امریکی اقدامات محض اقتصادی جنگ کا تسلسل نہیں بلکہ عالمی تجارت میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کررہا ہے،کسی ریاست کو بینکوں یا کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ بینکوں اور کمپنیوں کو جائز تجارتی لین دین سے نہیں روکا جاسکتا،امریکی اقدامات محض اقتصادی جنگ کا تسلسل نہیں بلکہ عالمی تجارت میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں،امریکی پابندیاں ایران کےخلاف غیرقانونی معاشی جنگ ہیں، امریکا خودمختار ریاستوں پر بالادستی کا دعویٰ کرنا چاہتاہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہاکہ امریکا کسی آزاد ملک کو کسی دوسرے ملک سے قانونی تجارت ختم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا،امریکی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے،کسی خودمختار ریاست کو اپنی جائز پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

ایران کسی صورت دھونس اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: ایرانی صدر

اسماعیل بقائی نے مزید کہاکہ امریکی دباؤ قبول کرنے سے خود مختاری ایک غیرملکی اجازت نامے کی محتاج بن جائےگی،امریکی پالیسیاں اقوام متحدہ کے نظام کی بنیاد کمزور کررہی ہیں،امریکی اقدامات دنیا کو دوبارہ مکمل نوآبادیاتی نظام کی جانب دھکیل سکتےہیں۔

 

Back to top button