عمران خان کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ

 

 

 

عمران خان کے پمز ہسپتال میں طبی معائنے کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ماہرین نے تفصیلی معائنہ کیا، تاہم پمز ہسپتال مریض کی رازداری، سپریم کورٹ کی ہدایات کے پیش نظر طبی رپورٹ کے خفیہ مندرجات ظاہر نہیں کرسکتا۔

پمز ہسپتال کے اعلامیے کے مطابق عمران خان عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کےلیے پمز ہسپتال لایا گیا۔شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے 2 ماہرین نے عمران خان کے آنکھوں کے معائنے میں حصہ لیا۔

پمز ہسپتال کے اعلامیے کےمطابق عمران خان کے دیگر طبی معائنے کےلیے پمز کے متعلقہ ماہرین نے حصہ لیا۔

اپوزیشن کاعمران خان کی صحت پرتشویش کااظہار

اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ امراضِ چشم کے معائنے سے حاصل ہونےوالی طبی رائے کو دیگر طبی تحقیقات کے نتائج کے ساتھ مدنظر رکھاگیا۔ پمز کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے طبی فٹنس رپورٹ کو حتمی شکل دی۔

اعلامیے کےمطابق پمز مریض کی رازداری،سپریم کورٹ کی ہدایات کے پیش نظر طبی رپورٹ کے کانفیڈینشل مندرجات ظاہر نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل سپریم کورٹ نے حکم دیاتھا کہ عمران خان کو میڈیکل چیک اپ کےلیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا مکمل طبی معائنہ کرایا جائے۔تاہم گزشتہ شب حکومت نے عمران خان کو پمز ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور پھر رات دیر گئے انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

 

Back to top button