ایران کسی صورت دھونس اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کسی صورت دھونس اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی نہ کسی مرحلے پر ختم ہونی ہے،بہتر ہے جنگ آج ہی ختم کی جائے کیوں کہ ایران طاقتور ثابت ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں اس لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آچکا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ ہمیں جنگ سے پیدا ہونے والی مہنگائی سمیت دیگر مسائل کےلیے تیار رہنا چاہئے۔
امریکی وزیر خزانہ کا ایران کے خلاف تاریخ کے سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان
یاد رہے کہ سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کا بھی کہنا تھاکہ تہران کو امریکا کی ظالمانہ پابندیوں سے نمٹنے کےلیے منصوبہ بندی کرنی ہوگی،ہمارے دشمن مسلم ممالک کے وسائل اور خام مال کو لوٹنے کےلیے آرہے ہیں،ایران اور عراق کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔
