پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیاگیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 359 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 24 اگست تک برقرار رہیں گی۔
