پنجاب کے سکولز 24 اگست سے کھلیں گے، اوقات کار جاری

پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکولز 24 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ تعلیم نے سکولز کے اوقات کار بھی جاری کردیئے۔

مراسلے کے مطابق پیر سے جمعرات تک سکولز میں تدریسی عمل صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہے گا۔

جمعہ کے روز سکولز صبح 8 بجے سے دوپہر 12:45 بجے تک کھلے رہیں گے۔

مراسلے کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 24 اگست سے 15 اکتوبر تک ہوگا، جبکہ سکولز پیر سے جمعہ تک کلاسز کا انعقاد کرسکیں گے۔

Back to top button