فیلڈمارشل سے ملائیشیاکےوزیرداخلہ کی ملاقات،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال

ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین اسماعیل کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناصوتیون بن اسماعیل نے پاکستان میں ملائیشیا کے سفیر اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور تزویراتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

 

 

Back to top button