پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا پلان تبدیل

پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا پلان تبدیل کرتے ہوئے اگے مرحلے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری علی اصغر خان کے مطابق وزیر اعلیٰ ہر ضلع میں لانگ مارچ کی قیادت کریں گے اور آج رات قافلہ خیبر سے پشاور پہنچے گا۔
جنرل سیکریٹری کے مطابق لانگ مارچ 9 اکتوبر چارسدہ، 10 مردان اور 11 کو صوابی پہنچے گا۔ صوابی پہنچنے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے ہوگا۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈرز محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مذاکرات سے متعلق بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ سے اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس سے رابطہ کیا، دونوں کے درمیان مذاکرات سمیت آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں اپوزیشن قائدین نے مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی، اپوزیشن قائدین نے مذاکرت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا۔۔
