شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق ندیم کوٹ، پلنگ زئی،کوٹ خضری میں کارروائیاں کی گئیں،ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیےگئے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ شمالی وزیرستان میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں،یہ کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے کےلیے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہیں،پاک فوج کے افسران و جوان پائیدار امن کے قیام کےلیے قابل تحسین خدمات انجام دےرہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونےدیا جائےگا۔
