محسن نقوی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، علاقائی صورت حال تبادلہ خیال

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی۔جس میں عالمی و علاقائی صورت حال اور امن مشنز کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑرہا ہے، افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کررہی ہیں،جو دنیا کے امن کےلیے بڑا خطرہ ہیں، عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ: مذاکرات ناکام، محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کے پس پردہ رابطے برقرار

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا،پاکستانی پولیس کے افسران اور اہلکار اقوام متحدہ پولیس میں بھی خدمات سرانجام دےرہے ہیں،پاکستان نے امن مشنز میں 181 جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے قدرتی آفات کےدوران پاکستان کی بھرپور امداد پر جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

 

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھاکہ پاکستان کی اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شرکت ہمیشہ نمایاں رہی ہے،دنیا کے امن کےلیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

Back to top button