ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا : ایرانی صدر

 

 

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کےلیے مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھےگا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ایران کو تمام شعبوں میں ایک ہمہ گیر جنگ کا سامنا ہے تاہم ملک وقار اور طاقت کی پوزیشن سے مذاکرات جاری رکھتےہوئے اپنے حقوق کے حصول کےلیے کوششیں کرے گا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران مزاحمت اور استقامت پر بھرپور انداز میں عمل پیرا ہے اور دشمن کو مایوس کرنے کےلیے ثابت قدم رہےگا۔

صدر پزشکیان نے قومی اتحاد اور داخلی یکجہتی کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے بنیادی شرط قراردیتے ہوئے کہاکہ عوام میں امید پیدا کرنے اور ملک کی مزاحمت مضبوط بنانے کےلیے اتحاد،باہمی تعاون اور یکجہتی ضروری ہے۔

ایران کے لیڈرز مارے جا چکے، کوئی نہیں جانتا ملک کون چلا رہا ہے : امریکی صدر

انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون بڑھانےکی ضرورت پر بھی زور دیا،تاہم کہاکہ ایران کی بنیادی ترجیح ملکی صلاحیتوں،باہمی تعاون اور قومی یکجہتی پر انحصار ہے۔

 

Back to top button