ایران کے لیڈرز مارے جا چکے، کوئی نہیں جانتا ملک کون چلا رہا ہے : امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لیڈرز مارے جا چکے ہیں، اس وقت کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کی حکومت اور ملک کا انتظام کس کے ہاتھ میں ہے، کیوں کہ اس بارے میں کوئی واضح معلومات موجود نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ جنگ کو اب 8 ماہ ہوچکے ہیں،ایران کے رہنما مارے جاچکے ہیں، ان کے لیڈروں کا دوسرا گروپ بھی مارا جاچکا،میرے خیال میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہےکہ کسی کو معلوم نہیں کہ اس ملک کا انتظام کس کے ہاتھ میں ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی اور اسرائیلی حملے کے پہلے ہی روز 28 فروری کو ماردیا گیا تھا، ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا،تاہم وہ بھی حملے میں زخمی ہونے کےبعد سے منظر عام پر نہیں آئے۔
جنگ کے خاتمے کےلیے ایران کو یورینیم افزودگی کم کرنا ہوگی: جے ڈی وینس
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ہم تیل کی ترسیل اس سطح پر کررہے ہیں جو کہ جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر ہے۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ بیان ایسے وقت دیاہے جب ایران اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے اور ایرانی قیادت سمیت فیصلہ سازی کے نظام سے متعلق مختلف سوالات سامنے آرہے ہیں۔
