خیبرپختونخوا ، بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک

 

 

 

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 18 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتےہوئے ان کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کےتحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کےخلاف بھی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

پی ٹی آئی ریاست مخالف سرگرمیوں سے باز کیوں نہیں آتی؟

سکیورٹی ذرائع کےمطابق مستونگ کے علاقوں سیاپشت اورکلی گشتری میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے،دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

 

Back to top button