گورنر راج کی صرف دھمکیاں ہیں، حکومت میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں: جنید اکبر

 

 

 

 

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ یہ صرف دھمکیاں دے رہے ہیں ان کی ہمت ہی نہیں کہ گورنر راج لگائیں،ہم اپنی حکومت بچا بھی سکتے ہیں اور پھونک بھی سکتے ہیں،ہم تو چاہتےہیں کہ یہ ایسا کوئی کام کریں ہمیں بڑی آسانی ہوجائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ وزیراعظم کے کہنے پر شروع نہیں کیا،اس لیے ان کے کہنے پر ملتوی بھی نہیں ہوگا،تاہم احتجاج کے دوران کسی درمیانی راستے کی گنجائش پیدا کرنے کےلیے وقت دیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان ان کی سب سے بڑی ترجیح ہے، کیوں کہ انہیں اور ان کے بچوں کو اسی صوبے میں رہنا ہے، جب کہ فیصلے کرنےوالے لوگ خود یہاں نہیں رہتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 20 سال سے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بات کررہے ہیں اور عوام اسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی مذمت کرتا ہوں۔

جنید اکبر نے کہاکہ دہشت گردوں سے پیسے لینے،مذاکرات کرنے یا انہیں کسی مخصوص صوبے میں حملے کرنے کی اجازت دینےوالوں کی بھی مذمت ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے دو وزرا دہشت گرد حملوں میں شہید ہوئے، جب کہ آج بھی ایک وزیر کے بھائی اور بھتیجے کو حملے میں شہید کیا گیا۔

انہوں نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ ن لیگ کے شہداء کے نام بتائے جائیں، پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردوں کو سپورٹ نہیں کیا۔

جنید اکبر نے سوال کیا کہ طالبان سے مذاکرات کےلیے افغانستان جانے والوں میں پی ٹی آئی کا کون سا رہنما شامل تھا؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو پہلے ہی دہشت گردوں کو واپس لاکر خیبرپختونخوا میں آباد کرنے کی مخالفت کررہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ مراد سعید اسی لیے چھپےہوئے ہیں کیوں کہ وہ اس وقت بھی دہشت گردوں کو واپس لانے کے خلاف آواز اٹھارہے تھے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے مزید کہاکہ عمران خان ان کی ترجیح ہیں کیوں کہ ان کے دور میں خیبرپختونخوا میں امن دیکھا گیا۔وفاقی حکومت گورنر راج لگانے کی صرف دھمکیاں دے رہی ہے، اس میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں۔

سہیل آفریدی اکیلے رہ گئے،لانگ مارچ سے غائبPTI رہنما کون؟

جنید اکبر نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی اپنی حکومت بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر حکومت نے کوئی ایسا قدم اٹھایا تو ان کےلیے صورت حال مزید آسان ہوجائے گی۔

 

Back to top button