سعودیہ کا یمن کی آئینی حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں یمن کی آئینی حکومت اور صدارتی قیادت کونسل کےلیے مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں علاقائی صورت حال سمیت مختلف عالمی امور کا جائزہ لیا گیا، جب کہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو بھی سراہا گیا۔
حوثیوں کا سعودی عرب کے ائیرپورٹس اور ائیربیس پر حملوں کا دعویٰ
اجلاس میں یمن کی آئینی حکومت اور صدارتی قیادت کونسل کےلیے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتےہوئے خطے میں امن و استحکام کےلیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
کابینہ نے سعودی عرب کی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر ہونےوالے حملوں کی مذمت کی۔ مکہ دفاعی اتحاد میں شامل تینوں ممالک نے مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں پر فوری عملدرآمد، فوجی تیاری مزید بہتر بنانے اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
