پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کو رکن جوڈیشل کمیشن نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے رکن کےلیے نامزد کردیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کمیشن کےلیے نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائےگا۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کو 2 سال مکمل ہوچکے تھے،سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ارکان کی نامزدگی جلد کردی جائےگی۔
ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعیناتیاں معمول کی کارروائی ہے۔
