حوثیوں کے سعودی عرب کے 2 ایئرپورٹس پر حملے، 3 افراد جاں بحق

 

 

 

یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے 2 ایئرپورٹس پر حملوں میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 36 زخمی ہوگئے۔

سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق یمن سے متصل صوبہ عسیر میں واقع ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 2 خواتین،ایک مراکشی اور ایک الجزائر کی شہری جاں بحق ہوئیں۔

حکام کےمطابق حملےمیں 28 افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،زخمیوں میں بنگلا دیش اور فلپائن سے تعلق رکھنےوالے شہری بھی شامل ہیں۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی حملے میں نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں سوڈان سے تعلق رکھنےوالا ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں 2 مصری اور ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

سعودیہ کا یمن کی آئینی حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا اعلان

سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق دونوں حملوں میں ایئرپورٹس کو بھی نقصان پہنچا،مسافروں اور ایئرپورٹس پر کام کرنےوالے افراد کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل تركی المالكی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاض پر حملوں کےلیے استعمال ہونےوالا بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کردیا ہے۔

 

Back to top button