امریکی وزیر خزانہ کا ایران کے خلاف تاریخ کے سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان

 

 

 

امریکا وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران پر شدید معاشی دباؤ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی معاشی ناکہ بندی کی جائے گی۔

امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ نے اتحادی ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکومت سے تعلقات ختم کریں۔

وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے واضح کیاکہ ایران پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کرکے حکومت کا خاتمہ کیاجائے گا جب کہ پابندیوں کا مقصد ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچانا اور اسے تباہ کرنا ہے۔

بیسنٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کو اس حد تک بڑھایا جائے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ایران پر معاشی دباؤ اب امریکا کا مؤثر ترین ہتھیار ہے۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاکہ ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھا ہے،تہران فیصلہ کرے معیشت کا گلا گھٹتا دیکھناہے یا مغرب سے تعلقات بہتر کرنےہیں

 

Back to top button