سری لنکااور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کیلئےفوج اوررینجرزتعینات

سری لنکا اور انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے موقع  پر  وفاقی حکومت نے سکیورٹی کے لیے فوج اور  رینجرز تعینات کردی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی  تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج اور رینجرزکی تعیناتی سکیورٹی اورپروٹیکشن ڈیوٹی کےلیےکی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب اورچیف کمشنر اسلام آبادکی درخواست پرتعیناتی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کی گئی ہے، رینجرزکی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کےتحت کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 11 اکتوبر جب کہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی۔

ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے، ٹرائی سیریز کے باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔

Back to top button