پی ٹی آئی دہشتگردوں کی سہولتکار بن چکی ہے،گورنرخیبرپختونخوا

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کیا کہ یہ بزدل جماعت اور دہشتگردوں کی سہولتکار بن چکی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صوبے میں دہشتگردی اور امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر ہوئی تو گورنر راج یا ایمرجنسی سمیت آئینی اقدامات سے گریز نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت اور صدر مملکت اگر صوبے میں دہشتگردی روکنے کے لیے ایسا سمجھیں تو یہ اقدام ضرور ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے آئی جی خیبرپختونخوا، چیف سیکریٹری اور دیگر ذمہ داران کو اس لیے بلایا تھا کہ صوبے میں دہشتگردی ہورہی ہے، روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں اور لوگ شہید ہورہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ نے سرکس لگایا ہوا ہے۔ ان کے بقول وزیراعلیٰ کے پاس تقریباً 2 ہزار افراد ہیں جو کبھی ایک طرف اور کبھی دوسری طرف جارہے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اجلاس کے دوران ہی معلوم ہوا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 شہادتیں ہوئی ہیں، جن میں کسٹمز کے 4 اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کیا کہ یہ بزدل جماعت اور دہشتگردوں کی سہولتکار بن چکی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے ایک وزیر نے کہا کہ وہ پشاور پر قبضہ کرلیں گے، جبکہ افغانستان سے روزانہ فرنٹیئر کور اور پولیس پر ڈرون حملے ہوتے ہیں، لیکن ان حملوں کے خلاف صوبائی اسمبلی میں ایک قرارداد بھی نہیں آئی۔ ان کے بقول یہ لوگ دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں اور ان کے سہولتکار بنے ہوئے ہیں۔

 

Back to top button