ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس

 

 

 

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران پر معاشی دباؤ اب امریکا کا مؤثر ترین ہتھیار ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیت کو نقصان پہنچایا اور آبنائے ہرمز سے تیل و گیس کی ترسیل جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھا ہے،تہران فیصلہ کرے معیشت کا گلا گھٹتا دیکھناہے یا مغرب سے تعلقات بہتر کرنےہیں۔

نائب امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری صلاحیت دوبارہ بحال کرنے سے روکنا امریکا کا مقصد ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ اور پابندیوں کو ’اقتصادی دہشت گردی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ واشنگٹن کی یہ پالیسی صرف تہران ہی نہیں بلکہ عالمی معیشت اور ممالک کی خودمختاری کےلیے بھی خطرہ بن رہی ہے۔

ایران پر امریکی معاشی دباؤ ’اقتصادی دہشت گردی‘ ہے: ایرانی وزیر خارجہ

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ’معاشی اعلانِ جنگ‘ کوئی نئی حکمت عملی نہیں بلکہ ایسی پالیسی کا تسلسل ہے جو ماضی میں بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ناکام پالیسیوں کو مزید سخت کرنے کا نتیجہ مزید ناکامیوں کی صورت میں ہی نکلےگا۔

 

Back to top button