ایران پر امریکی معاشی دباؤ ’اقتصادی دہشت گردی‘ ہے: ایرانی وزیر خارجہ

 

 

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ اور پابندیوں کو ’اقتصادی دہشت گردی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ واشنگٹن کی یہ پالیسی صرف تہران ہی نہیں بلکہ عالمی معیشت اور ممالک کی خودمختاری کےلیے بھی خطرہ بن رہی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتےہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کی پالیسی دراصل ’اقتصادی دہشت گردی‘ کی ایک شکل ہے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیا، جس میں امریکی قومی قرضے کے تقریباً 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا ذکر کیاگیا تھا۔ ان کاکہنا تھاکہ واشنگٹن اپنی داخلی معاشی مشکلات سے توجہ ہٹانے کےلیے ایران کے خلاف جارحانہ معاشی اقدامات کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

عباس عراقچی نے کہاکہ ایران کے خلاف ’معاشی اعلانِ جنگ‘ کوئی نئی حکمت عملی نہیں بلکہ ایسی پالیسی کا تسلسل ہے جو ماضی میں بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ناکام پالیسیوں کو مزید سخت کرنے کا نتیجہ مزید ناکامیوں کی صورت میں ہی نکلےگا۔

Back to top button