پولیس،سکیورٹی اداروں کی صلاحیتیں مزید بڑھائی جائیں،گورنرخیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخووافیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں کی صلاحیتیں مزید بڑھائی جائیں، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پراہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
گورنرکو صوبےمیں امن وامان،انسداد دہشت گردی، جرائم کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ پولیس کو درپیش جدید اسلحہ، افرادی قوت اور انفرااسٹرکچر کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ احتجاجی سرگرمیوں اور لانگ مارچ سےمتعلق بھی گورنرکو بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں45 افغان مہاجرکیمپ ختم،16 لاکھ افغان مہاجرین واپس افغانستان بھیجےگئے۔
