اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کی ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانیہ کے دفتر خارجہ، دولت مشترکہ و ترقی میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے لیے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔

دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مذاکرات کو جلد فعال بنانے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

 

 

Back to top button