پاکستان کا قطر سے 3 ایل این جی کارگو لینے کا فیصلہ

آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی فراہمی کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے اکتوبر کے دوران قطر سے ایل این جی کے تین کارگو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت ایل این جی کے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی پر فورس میجور کی مدت 4 نومبر تک بڑھا دی ہے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ یہ تعطل موسمِ سرما کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

 

Back to top button