آزادکشمیرکونسل کے4نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 4 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر نجیب نقی، وزیراعظم افتخار گیلانی اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل اور وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 4 نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں چوہدری لطیف اکبر، مشتاق منہاس، چوہدری سعید اور چوہدری منظور شامل ہیں۔

 

Back to top button