ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، شارٹ فال ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

 

 

 

 

ملک بھر میں بجلی کے بحران نے شدت اختیار کرلی،بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔

فوکل پرسن ینگ انجینئرنگ کونسل عثمان فاروق کے مطابق سسٹم سے متعدد پاور ہاؤسز نکل گئےہیں،جن کی 16 اکتوبر تک بحالی کا امکان ہے۔پاور ہاؤسز کی بندش کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے جب کہ لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں صورتحال ابتر ہے۔

عثمان فاروق نے بتایاکہ بجلی کے شارٹ فال سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے تک جا پہنچی ہے، گیس کےبعد ڈیزل اور پانی کی جنریشن بھی کم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہےکہ طلب بڑھنے سے شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے اور ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ڈی آئی خان : فائرنگ کے دو واقعات میں 5 اہلکار شہید

ذرائع کےمطابق لیسکو چیف کی ڈیمانڈ پر بھی بجلی کا کوٹا نہ بڑھایا جاسکا ہے، سسٹم اس وقت ابتر صورت حال کا شکار ہے، آئندہ کچھ روز بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 

 

 

Back to top button