حوثیوں کا سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب میں متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا، تاہم ریاض کی جانب سے تاحال حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
حوثی گروپ کے ترجمان کےمطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ اور رابغ میں سعودی آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایاگیا۔
ترجمان نے دعویٰ کیا ہےکہ ابہا ایئرپورٹ،خمیس مشیط ایئربیس اور دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔
حوثیوں کا کہنا ہے یہ حملے سعودی کارروائیوں کے جواب میں کیےگئے۔
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے : صدر پزشکیان
یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے فی الحال ان حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
حوثی گروپ کی جانب سے یہ دعوے ایسےوقت سامنے آئےہیں جب سعودی عرب،ترکیہ اور پاکستان نے حوثی حملوں کےبعد اجتماعی دفاعی اقدامات فعال کرنےکا اعلان کیاہے۔
