امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے : صدر پزشکیان

 

 

 

 

 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا پر بالکل بھی اعتماد نہیں کرسکتا،امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہناتھا کہ مذاکرات کے دوران بھی امریکا ایران پر حملے کرتا رہا ہے،جب بھی مذاکرات کی میز پر آتےہیں جنگ کا سامنا ہوتا ہے،ایسے دشمن سے مذاکرات مکمل طور پر بےمعنی ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہاکہ امریکا نے ایران پر تین بار حملہ کیا،امریکا مذاکرات نہیں،ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتاہے۔

ایران سے براہ راست مذاکرات کےلیے ہمیشہ تیار ہوں : ڈونلڈ ٹرمپ

صدر پزشکیان نے کہاکہ ایسا دشمن جو ہر روز قتل،پابندیوں،دباؤ،دھمکانے اور وعدے توڑنے والا ہو اس سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں۔

 

Back to top button