ایران سے براہ راست مذاکرات کےلیے ہمیشہ تیار ہوں : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کےلیے آمادگی ظاہر کرتےہوئے کہا ہےکہ وہ تہران سے بات چیت کےلیے ہمیشہ تیار ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کےلیے تیار ہے، تاہم اماراتی طیارے کے واقعے کے ذمہ دار کے طور پر وہ ایران کو دیکھتےہیں۔
صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ ائیر بیس سے امریکی بمبار طیاروں کی واپسی پر بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مخصوص خطرہ تھا جس کے باعث ہمیں بمبار طیارے واپس بلانا پڑے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا تعلق اب ایران کےخلاف جنگ سے نہیں رہا،قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار روس یوکرین جنگ اور میرے سیاسی مخالفین ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے والی وجہ اب آبنائے ہرمز نہیں ہے، قیمتوں میں اضافے کی وجہ ”ریفائنریز“ ہیں،جہاں روس کی ریفائنریوں کو یوکرین کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے، جب کہ امریکا میں کیلیفورنیا جیسی ڈیموکریٹک ریاستوں میں ریفائنریز بند کی جارہی ہیں۔
