اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اسلام آباد آمد پر قائم مقام سیکرٹری خارجہ نبیل منیر نے ان کا استقبال کیا۔ وہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ صدر آصف زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق انتونیوگوتریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔
دورے میں علاقائی و عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال اور عالمی امن و سلامتی کےلیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیاجائے گا۔
انتونیوگوتریس کو پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور ابتدائی وارننگ نظام میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔
