شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 5 خوارج ہلاک

 

 

 

 

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج جہنم واصل کردیے،جب کہ 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کےخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتےہوئے ان کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔

سکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کےلیے پرعزم ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کےخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کارروائی میں 5 خوارج کو جہنم واصل اور 2 کو زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

صدر پاکستان نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کےخلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Back to top button