پی ٹی آئی لانگ مارچ : کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے،شرکا کوہاٹ پہنچ گئے،آج پشاور روانہ ہوں گے۔

لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں،صوابی میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات جائز اور آئینی ہیں،پوری دنیا کی دولت دےکر بھی مجھے خریدا نہیں جاسکتا۔

احتجاجی مارچ،پی ٹی آئی قیادت غائب، آفریدی کنٹینرپر تنہا رہ گئے

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کو ٹی ٹونٹی کا میچ شروع ہوگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے 7 سے 10 اکتوبر کے درمیان ہونےوالے میٹرک کے پرچے منسوخ کردیے۔

اس حوالے سے بورڈز انتظامیہ نے وجوہات ظاہر نہیں کیں البتہ بنوں بورڈ کی طرف سے کہاگیا ہےکہ حالات کی خرابی اور ڈسٹرکٹ میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونےکی وجہ سے امتحانات منسوخ کیےگئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہیں۔

 

Back to top button