ڈی آئی خان : فائرنگ کے دو واقعات میں 5 اہلکار شہید

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں ایک ٹریفک اور 4 کسٹم اہلکار شہید ہوگئے۔

پہلا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود مفتی محمود چوک کے قریب پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس موبائل کو نشانہ بنایاگیا۔

مقامی پولیس کےمطابق حملے میں ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل ڈرائیور محمد حبیب شہید اور ہیڈ کانسٹیبل سبحان خان شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کےبعد ریسکیو ٹیم نے شہید اور زخمی اہلکار کو ٹراما سنٹر ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کی بھاری نفری نےجائے وقوعہ کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

دوسرا واقعہ قریشی موڑ ابھایہ پل کے قریب تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ : کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی

پولیس ترجمان کےمطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 کسٹم اہلکار شہید ہوگئے۔ حملے کےبعد ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

شہید اہلکاروں کی نعشوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 

 

Back to top button