اسحاق ڈار سے شام کے وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ملاقات کی، جس میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔دفتر خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور شام کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

خیال رہے کہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے شام کے وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی،دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

دفتر خارجہ کےمطابق شامی وزیرخارجہ کے دورہ کے دوران باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات سمیت علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق یہ دورہ پاکستان اور شام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم قیمتیں روز تبدیل کرنا پڑتی ہیں : وزیر پیٹرولیم

یاد رہے کہ شام سے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ 2007 کےبعد پہلا دورہ ہے، 2007 میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

 

Back to top button