چیئرمین پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو اچھا قدم قرار دے دیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اچھی بات ہے مذاکرات ہوں تاکہ سیاسی مسائل کا حل نکالا جاسکے، اسی طرح ملک کو غیریقینی کی صورت حال سے نکالا جاسکتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش آرہی ہے،اچھی بات ہے اگر وزیراعظم صاحب مذاکرات کےلیے اقدامات کریں۔
وزیراعظم کی اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ امید ہے عمران خان کو ہسپتال منتقل کردیا جائے گا،یہاں تک پہنچنے میں بڑا وقت لگا، امید ہے رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،یہ عوام کا مینڈیٹ ہےکہ وہ کس کو پسند اور کس کو ووٹ دیتےہیں،ہم آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کےلیے کوششیں کررہے ہیں۔
