وزیراعظم کی اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش

 

 

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد بات چیت کےلیے تیار ہے اور انہیں دوبارہ مذاکرات کی پیش کرتے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے کی کمی خوش آئند ہے،اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطے کےکئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹ بند ہیں، عالمی صورت حال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں،حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کےلیے 128 ارب روپے مختص کیے۔

حکومت کے ہوش اْڑانے والا سپریم کورٹ کا فیصلہ

وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،اپوزیشن پر منحصر ہے وہ کب تک مذاکرات کی میز پر آتے ہیں۔

 

Back to top button