آپریشن ردالفتنہ 3 : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق پنجگور کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا جس دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ دہشت گرد موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر دہشت گردی کی کارروائی کرنے جا رہے تھے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایاگیا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا، دہشت گردوں سے 3 گاڑیاں،2 موٹرسائیکل،آئی ای ڈی ڈیوائس، کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد کیاگیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق ہلاک دہشت گرد لوٹ مار،اغوا،ٹارگٹ کلنگ،خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
