عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم قیمتیں روز تبدیل کرنا پڑتی ہیں : وزیر پیٹرولیم

 

 

 

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ان پر روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کرنے پر تنقید کی جاتی ہے،تاہم عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں اور وزارت صرف اس پر عملدرآمد کرتی ہے۔

پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ کیے بغیر،پاور سیکٹر کی طلب میں کمی کے باوجود گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ناقدین کہتے ہیں کہ میں روز قیمتیں تبدیل کرتا ہوں،حالانکہ قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کےمطابق ہوتا ہے۔فیول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں اور وہ صرف عالمی قیمتوں میں ہونےوالی تبدیلیوں پر عملدرآمد کرتے ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں اقدامات کررہی ہے۔گزشتہ روز ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف دیاگیا، جب کہ حکومت کی کوششوں سے ریفائنری نے بھی تعاون کیا،جس کےنتیجے میں ڈیزل کی قیمت کم ہوئی۔

ڈیزل 32 روپے 63 پیسے سستا، پیٹرول مہنگا کردیا گیا

وزیر پیٹرولیم نےکہا کہ ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کےلیے جلد معاہدہ کیاجائے گا۔

 

Back to top button