پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرے،مذاکرات کی آفرموجود ہے،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور یہ آفر اب بھی موجود ہے۔

رانا ثنااللّٰہ کانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ ختم کرے تو بات ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ ملک کو اس وقت دہشتگردی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو کب کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہیں کرائیں گے، ڈرافٹ میں سیاسی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا، موجودہ مذاکراتی کمیٹی کو ہی سیاسی کمیٹی کا درجہ دے دیا جاتا۔

رانا ثنااللّٰہ نے کہاکہ عمران خان کو شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے چیک کرایا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت بیرونی دہشتگردی کا سامنا ہے، بیرونی جارحیت مسلط ہو تو پہلا فرض پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ تحریک انصاف کو بغیر کسی اگر مگر کے وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

رانا ثنااللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایسا لانگ مارچ مہینہ بھی جاری رکھیں تو یہ خود ہی تھک جائیں گے۔ تحریک انصاف دوبارہ استعفے دے کر دیکھ لے، ان کے استعفوں سے سسٹم متاثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تین دن سے لانگ مارچ نکلا ہوا ہے لیکن لوگ نہیں نکل رہے، تحریک انصاف مار دھاڑ کی سیاست کررہی ہے۔

 

 

رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر گورنر اجلاس بلا سکتے ہیں، یہ ان کا فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتے، تحریک انصاف مار دھاڑ کی سیاست کررہی ہے جو سیاست کے اصولوں کے خلاف ہے۔

Back to top button