تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس سٹار سیمی فائنل سے باہر

روس کے معروف ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف کو چائنا اوپن کے سیمی فائنل کے دوران دیوار سے ٹکرا کر واپس آنے والی گیند ہٹ کرنے اور اسے تماشائی کی آنکھ پر مارنے کے باعث ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔
نوواک جوکووچ کے خلاف کھیلے گئے اس اہم میچ میں عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدیف 5-7 اور 3-5 کے سکور سے پیچھے تھے۔
ایک پوائنٹ ہارنے کے بعد انہوں نے دیوار سے واپس آنے والی گیند کو ہٹ کیا جو سیدھا پہلی قطار میں بیٹھے ایک تماشائی کو جا لگی جس کے بعد تماشائی کو درد کی شدت سے اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھ کر سٹیڈیم کے عملے کی مدد سے گیلری سے باہر جاتے دیکھا گیا۔
