سوناایک ہی دن میں 13ہزاروپےفی تولہ مہنگاہوگیا

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار 700روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا
پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 71ہزار 936روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار 700روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 71ہزار 936روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 11ہزار 746روپے بڑھ کر 4لاکھ 04ہزار 609روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 7ہزار 169روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 146روپے کی سطح پر آگئی۔
