عمران خان کو شفا ہسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا

 

 

 

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے،انہیں ہسپتال سے اڈیالا جیل انتہائی سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو ان کے سیل میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان کو نصف شب کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہسپتال ذرائع کا کہنا تھاکہ عمران خان کا چیک اپ کیا جائے گا ، 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم عمران خان کا چیک اپ کرے گی،چیک اپ کے بعد عمران خان کو ہسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظر ثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

 

Back to top button