وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی مدد کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم دےدیا۔
بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کو مون سون 2026 کے اثرات، امدادی کارروائیوں اور بحالی کے کاموں میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر بروقت منتقلی کی جاچکی ہے، این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی ٹیمیں عوام کی مدد کےلیے تیار ہیں، متاثرہ علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 615 ٹن امدادی سامان بھیجا جاچکا، مزید امدادی سامان بھیجنے کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال،احد خان چیمہ شزا فاطمہ خواجہ، معین وٹو ،ڈاکٹر مصدق ملک،اویس لغاری،چاروں صوبوں، گلگت،آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وفاقی وزراء اور سیکرٹریز متاثرہ علاقوں میں جاکر بحالی کاکام شروع کروائیں،متاثرین تک غذائی اشیاء اور امدادی سامان جلد از جلد پہنچایا جائے۔
وزیر اعظم نے بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ شدہ گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنےکی ہدایت کی جب کہ متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم بھی دیا۔
وزیر اعظم کی جانب سے این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے کو امدادی کارروائیوں کےلیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
