راولپنڈی : 6 ماہ کےلیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی،افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کےلیے راولپنڈی میں تعینات رہیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
اعلامیے کےمطابق فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورت حال برقرار رکھے گی،حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائےگا۔
