الیکٹرانک ڈیوائسز مینوفیکچرنگ کیلئےپالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت  نے لیکٹرانک ڈیوائسز کی مقامی سطع پر مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل فونز کے درآمدی بل میں کمی کیلئے میڈ اِن پاکستان پالیسی تیار کرلی گئی ہے مگرپالیسی کی منظوری نہ ہونے کے باعث عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈ اِن پاکستان پالیسی کے تحت موبائل فونز، لیپ ٹاپس سمیت مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز پاکستان میں تیار کی جائیں گی،جبکہ سگنلز بوسٹرز،ڈونگلز اور بائیو میٹرک مشینوں کی مقامی تیاری بھی پالیسی کا حصہ ہے۔

پالیسی میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز شامل ہے،جبکہ درآمدی الیکٹرانک اشیا پر 5 فیصد تک لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Back to top button