پی ٹی آئی کو جوڈیشل این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل تندرست ہیں، اور پی ٹی آئی کو جوڈیشل این آر او نہیں ملے گا۔

طلال چوہدری کانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اگر عمران خان کو ہسپتال لانے کی ضرورت ہو تو انہیں بغیر کسی عدالتی حکم کے ہسپتال لایا جاتا ہے، یہ لوگ ہمدردی کا کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں۔

وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاکہ عدالتیں بدل چکی ہیں، یہ نئی عدلیہ ہے جو جوڈیشل این آر او دینے کے لیے نہیں ہے۔ یہ اپنی خواہشات کا اظہار کرتے رہیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ تندرست ہیں۔ عمران خان کی بہن اس بہانے سے کوئی این آر او لینا چاہتی ہیں تو یہ پھر ان کی اپنی خواہش ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ توہین عدالت تو ان لوگوں نے کی ہے جو ہسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے۔جیل میں عمران خان کا تین بار چیک اپ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم حکومت نے سابق وزیراعظم کا پمز ہسپتال میں چیک اپ کرانے کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے۔

Back to top button