پمز میں طبی سہولت غیرفعال،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے پمز ہسپتال میں اہم طبی سہولت غیر فعال ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت فعال نہ ہونے یا عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حقائق اور ذمہ داری کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعظم نے کمیٹی کو معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی حقائق اور ذمہ داری کا تعین کرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، تاکہ معاملے میں مزید کارروائی قانون اور قواعد کے مطابق عمل میں لائی جاسکے۔
