کبوتر کی رفتار سے پیغام پہنچانے والی میسجنگ ایپ تیار

سوشل میڈیا صارفین میں ایک نیا میسجنگ ایپ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جو فوری پیغام رسانی کے بجائے صارفین کو کبوتر کی رفتار سے پیغام پہنچانے کا منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔

رُوسٹ نامی یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ہے اور صارفین کو دور رہنے والے دوستوں کو پیغامات بھیجنے کی سہولت دیتی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ پیغام فوری طور پر سامنے والے شخص تک نہیں پہنچتا بلکہ صارف اپنی پسند کے پرندے یا دوسرے جانور کی رفتار کے مطابق پیغام کی ترسیل کا انتظار کرتا ہے۔

اپریل میں لانچ ہونے کے بعد رُوسٹ نے تیزی سے عالمی صارفین کی توجہ حاصل کی۔ ایپ کے خالق لوگن مینڈلسون کے مطابق 18 اگست تک اس کے صارفین کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی۔

Back to top button