ٹک ٹاکر گلمینہ کے قتل میں باپ اوربھائی ملوث نکلے

راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر گلمینہ کے کیس میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر کے قتل میں ان کے والد، بھائی اور کزن ملوث ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکر کو ان کے باپ، بھائی اور کزن نے مل کر قتل کروایا اور باپ اپنی بیٹی کو قتل کروانے کے بعد مدعی مقدمہ بھی بن گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر گلمینہ کے قتل میں اپنے گھر والے ملوث نکلے ہیں، گھر والے اس کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پسند نہیں کرتے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ ٹک ٹاکر قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہے، ملزمان میں سے ایک نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور دونوں شوٹرز گرفتار ہیں۔

Back to top button