مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب

مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 کے لیے منتخب کرلی گئی ہیں۔
مصباح 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مس یونیورس پاکستان 2026 کی تاج پوشی کی تقریب فلپائن کے شہر منیلا کے روزال پارک ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
مصباح ارشد نے 10 امیدواروں کے فائنل مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے مس یونیورس پاکستان کا اعزاز اپنے نام کیا اور وہ عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مصباح ارشد کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اسلام آباد میں بھی رہ چکی ہیں، وہ اس وقت جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم ہیں اور یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔
